درزی کلیان بورڈ کا فوری طور پر قیام عمل میں لایا جائے: علی امام بھارتی
محکمۂ صنعت کی جانب سے تشکیل دی گئی درزی آرٹیزن وکاس سمیتی کو فوری طور پر عملی شکل دی جائے: راجو وارثی
10 ستمبر کو پٹنہ میں منعقد ہونے والے ویر عبدالحمید یومِ شہادت و ادریسیہ درزی حقوق کانفرنس کو تاریخی بنایا جائے: حاجی بلال
محمد آصف عطا
حاجی پور
ادریسیہ درزی فیڈریشن، بہار کے زیرِ اہتمام آئندہ 10 ستمبر 2026 کو پٹنہ میں منعقد ہونے والے "ویر عبدالحمید یومِ شہادت و ادریسیہ درزی حقوق کانفرنس" کی تیاریوں کے سلسلے میں کسان پیراڈائز بینکوئٹ ہال، پٹنہ میں ایک اہم ریاستی سطحی اجلاس منعقد ہوا۔ اجلاس کی صدارت فیڈریشن کے ریاستی صدر جناب راجو وارثی نے کی، جبکہ نظامت کے فرائض بہار کے ریاستی چیف جنرل سیکریٹری جناب حاجی بلال عرف پپو صاحب نے بخوبی انجام دیے۔ اجلاس میں کانفرنس کی حکمتِ عملی، تنظیمی توسیع، ضلعی سطح کی تیاریوں، عوامی رابطہ مہم اور مختلف کمیٹیوں کی تشکیل پر تفصیلی تبادلۂ خیال کیا گیا۔اس موقع پر مہمانِ خصوصی، ادریسیہ درزی فیڈریشن کے بانی و قومی صدر جناب علی امام بھارتی نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ 10 ستمبر 2026 کو ویر عبدالحمید یومِ شہادت نہایت شاندار انداز میں منایا جائے گا، جس میں بہار سمیت ملک بھر سے بڑی تعداد میں لوگ شریک ہوں گے۔ انہوں نے اس تقریب کی کامیابی کے لیے گاؤں گاؤں جا کر عوام سے رابطہ کرنے اور فیڈریشن کی سرگرمیوں اور کامیابیوں سے لوگوں کو آگاہ کرنے پر زور دیا۔انہوں نے مرکزی اور ریاستی حکومت سے مطالبہ کیا کہ درزی کلیان بورڈ کا فوری طور پر قیام عمل میں لایا جائے۔ ساتھ ہی سال 2019 میں تشکیل دی گئی درزی آرٹیزن وکاس سمیتی کو فوری طور پر عملی شکل دی جائے۔ انہوں نے دھُورد کوآپریٹو سوسائٹی فیڈریشن کے چیئرمین کی تقرری، انتخابات، سرکاری خرچ پر آڈٹ، روزگار، قرض اور مالی امداد فراہم کرنے کا بھی مطالبہ کیا۔ ریاستی صدر جناب راجو وارثی نے اپنے خطاب میں کہا کہ 10 ستمبر کا کانفرنس ادریسی/درزی برادری کے حقوق، عزت، تعلیم، روزگار، سماجی و سیاسی شمولیت جیسے اہم مسائل پر مرکوز ہوگاواور اس موقع پر پرم ویر چکر یافتہ شہید ویر عبدالحمید کو خراجِ عقیدت بھی پیش کیا جائے گا۔انہوں نے کہا کہ بہار کے درزی کاریگر بے روزگاری کا شکار ہیں، جبکہ طلبہ و طالبات کے اسکولی یونیفارم کی سلائی کا کام جیویکا کے ذریعے کرایا جا رہا ہے، جو مناسب نہیں ہے۔ یہ کام درزی آرٹیزن وکاس سمیتی کے ذریعے بہار کے درزی کاریگروں کو دیا جانا چاہیے تاکہ انہیں روزگار ملے اور وہ ریاست کی ترقی میں اپنا مؤثر کردار ادا کر سکیں۔انہوں نے کانفرنس کے اہم مطالبات پیش کرتے ہوئے کہا کہ درزی کلیان بورڈ اور دستکار درزی کمیشن کا قیام عمل میں لایا جائے، درزی آرٹیزن وکاس سمیتی کو فوری طور پر زمین پر نافذ کیا جائے، دھُرد کوآپریٹو سوسائٹی فیڈریشن کے ہر ضلع میں انتخابات کرائے جائیں، اور فیڈریشن کے قومی صدر علی امام بھارتی کو فوری طور پر اس کا چیئرمین مقرر کیا جائے۔ اس کے علاوہ سرکاری خرچ پر آڈٹ، روزگار، قرض اور مالی امداد فراہم کی جائے۔ انہوں نے مزید مطالبہ کیا کہ 2014 میں تشکیل دیے گئے بنکر و دستکار کمیشن کی کمیٹی میں بھی علی امام بھارتی کو چیئرمین بنایا جائے، نیز حکومت فوری طور پر زمین فراہم کرکے پرم ویر چکر یافتہ شہید ویر عبدالحمید کی یاد میں ایک یادگاری عمارت تعمیر کرے اور اقلیتی طلبہ کے ہاسٹل کا نام بھی ان کے نام سے منسوب کیا جائے۔ اس موقع پر قومی جنرل سیکریٹری محبوب عالم، مظہر حسنین، ریاستی سیکریٹری محمد پرویز عالم، ریاستی تنظیمی انچارج محمد جمشید عالم عرف پیارے، ریاستی میڈیا انچارج محمد شاہ نواز عطا، ضلعی جنرل سیکریٹری مصطفیٰ عالم عرف منّا بھائی، روہتاس ضلع صدر اصغر امام، سمستی پور ضلع صدر عاقب جاوید، ریاستی جنرل سیکریٹری محمد جاوید، جے ڈی یو رہنما سید انصارالحق، ارول ضلع صدر فاروق اعظم، محمد جمشید عالم، محمد شہنواز عرف افروز نیتا، ویر عبدالحمید فاؤنڈیشن کے پٹنہ کے پرمنڈلیے صدر محمد اقبال انصاری، اصغر بھارتی، گیا جی ضلع صدر محمد رجّن، محمد شرف الدین عالم، محمد افتخار عرف کوکو، محمد زاہد، نعیم الدین ادریسی، محمد صلاح الدین منصوری، جدیو پارٹی کے لیڈر جناب لیاقت منصوری، محمد شمیم سمیت دیگر مقررین نے بھی اپنے خیالات کا اظہار کیا۔اجلاس میں ریاستی سیکریٹری محمد آصف عطا، محمد شوکت، محمد منّا، سینئر صحافی نوشاد خان، سینئر صحافی محمد خورشید، صحافی ساحل شفیق، محمد فیروز الدین ادریسی، بھوجپور ضلع خازن محمد جشیم، ڈاکٹر شکیل احمد (آرا)، محمد مشتاق عالم (پٹنہ)، محمد مقبول امام، محمد نوشاد انصاری (پٹنہ)، ریاستی سیکریٹری جناب محمد سفر عالم سمیت بڑی تعداد میں معززین اور سماجی کارکنان موجود تھے۔پروگرام کے دوران ریاستی سیکریٹری محمد پرویز عالم کی جانب سے ویر عبدالحمید کی تصویر پیش کرکے قومی صدر علی امام بھارتی، ریاستی صدر راجو وارثی، ریاستی چیف جنرل سیکریٹری حاجی بلال عرف پپو، جے ڈی یو رہنما لیاقت منصوری، جے ڈی یو رہنما انصارالحق اور صلاح الدین منصوری کو اعزاز سے نوازا گیا۔ اس دوران ویر عبدالحمید امر رہے، درزی کلیان بورڈ کا نفاذ بلا تاخیر کیا جائے،درزی آرٹیزن وکاس سمیتی بلا تاخیر نافذ کیا جائے، علی امام بھارتی زندہ باد کا نعرہ زوردار انداز میں لگایا گیا۔آخر میں ریاستی چیف جنرل سیکریٹری حاجی بلال عرف پپو صاحب نے تنظیم کے تمام ضلع صدور، ریاستی و ضلعی عہدیداران، بلاک و پنچایت نمائندوں اور ادریسی (درزی) برادری کے تمام ساتھیوں کا شکریہ ادا کیا اور اپیل کی کہ 10 ستمبر 2026 کو پٹنہ میں منعقد ہونے والے ویر عبدالحمید یومِ شہادت و ادریسیہ درزی حقوق کانفرنس میں لاکھوں کی تعداد میں شرکت کرکے اس تاریخی کانفرنس کو کامیاب بنایا جائے۔
Comments
Post a Comment