ساون مہوتسو کے موقع پر 38ویں سال ’’بہار شری رتن ایوارڈ‘‘ سے فنکاروں کو نوازا گیا
محمد آصف عطا
حاجی پور/ پٹنہ
پٹنہ شہر کے کنکڑباغ پی سی کالونی واقع وِمپا ہوبی سینٹر میں ساون مہوتسو کے موقع پر رنگ برنگے ملبوسات اور ہریالی کے رنگوں سے سجے شراونی مہوتسو کا شاندار انعقاد کیا گیا۔ ساون سے متعلق گیت، موسیقی اور رقص پر مبنی پروگرام پیش کیے گئے، جس سے موجود سامعین اور ناظرین خوب محظوظ ہوئے۔پروگرام کا افتتاح معروف طبی خدمات کے ڈائریکٹر ڈاکٹر دیواکر تیجسوی نے کیا۔ تقریب کے مہمانِ خصوصی بہار پردیش جے ڈی یو کے سابق جنرل سکریٹری اروند کمار عرف چھوٹو سنگھ تھے۔ دیگر مہمانوں میں اماشنکر سنگھ، مکیش کمار، پریم پرتیک، اجے پاسوان اور منیش کمار سمیت کئی معزز شخصیات موجود تھیں، جنہوں نے اپنے خیالات کا اظہار کیا۔ تقریب کی صدارت معروف رنگمَنچ کے فنکار اور صحافی وشو موہن چودھری ’’سنت‘‘ نے کی، جبکہ استقبالیہ خطبہ استقبالیہ صدر روی رنجن نے پیش کرتے ہوئے تمام مہمانوں اور حاضرین کا استقبال کیا۔ اس موقع پر مختلف شعبوں میں نمایاں خدمات انجام دینے والی شخصیات کو مہمانوں کے ہاتھوں ’’بہار شری رتن سمان‘‘ سے نوازا گیا۔ نوزائیدہ اور اطفال کے ماہر ڈاکٹر سنجیو کمار سمن، لوک گائیکی کے شعبے میں دھرمندر کمار، فنون کے انعقاد کے لیے کرشن جی شرما عرف شالیمار، سنیما اداکاری و رقص کے لیے انشکا سنگھ، سنیما اداکاری کے لیے آدتیہ سنگھ، رنگمَنچ، گائیکی اور رقص کے شعبے میں ہرے کرشن سنگھ منّا، صحافت کے شعبے میں نریش چندر اور معروف اینکر و گلوکار رشبھ راٹھور کو توصیفی سند، شال اور یادگاری نشان پیش کر کے اعزاز سے نوازا گیا۔ ساون پر مبنی گائیکی، ساز اور رقص کے پروگرام میں آلوک چوپڑا، ارون کمار گوتم، سنگیتا سپریا، نیلم سنہا، نریندر کمار، رشبھ راٹھور، سَویتا سدھانشو، دیو کمار، امر کمار، گووندہ، ردھّویکا راٹھور، میتھلی، شوانی، ریانشیکا راٹھور، گنیکا، ادویکا، میہیکا، کیارا اور دیویہ سمیت متعدد فنکاروں نے شاندار پیشکشیں پیش کیں۔ فنکاروں کی خوبصورت اور دلکش پیشکشوں سے تقریب کا ماحول خوشگوار ہوگیا اور حاضرین نے تالیاں بجا کر فنکاروں کی حوصلہ افزائی کی۔ تقریب کے اختتام پر معروف لوک گلوکارہ الیزا بانو نے اظہارِ تشکر پیش کیا اور پروگرام کو کامیاب بنانے میں تعاون کرنے والے تمام مہمانوں، فنکاروں اور حاضرین کا شکریہ ادا کیا۔ ساون کے رنگ، گیت، موسیقی اور رقص سے سجا یہ شاندار ثقافتی پروگرام حاضرین کے لیے یادگار بن گیا۔
ساتھ میں تصویر ۔
Comments
Post a Comment