محکمہ تعلیم سے اردو اسکول میں جمعرات کو ہاف ڈے کا مطالبہ

محمد آصف عطا)
حاجی پور
ضلع اردو ٹیچرس ایسوسی ایشن وِیشالی نے اپنے پریس ریلیز جاری کر بتایا ہے کہ ایک اہم نشست کا اہتمام ایسوسی ایشن کے ضلعی دفتر واقع نون گولہ ماسٹر محمد قمرالدین کی رہائش گاہ نزد ٹاؤن تھانہ حاجی پور میں کیا گیا۔جس میں کئی امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ یہ بات بھی زیر غور آئی کہ گز شتہ دنوں محکمہ تعلیم حکومت بہار کی جانب سے مراسلہ جاری کیا گیا ہے کہ بروز سنیچر کو ہاف ڈے اسکول چلیگا۔ اس سلسلے میں محکمہ تعلیم سے جاری تعطیل نامہ2026 کا مطالعہ کیا گیا واضح ہوا کہ تعطیل نامہ کے کالم نمبر5 پر واضح طور پر درج ہے کہ سامانیہ ودیالیوں میں روی وار کو تتھا اردو ودیالیوں میں ساپتاہک اوکاش شکروار کو رہیگا۔یعنی ہندی اسکولوں میں اتوار کو اور اردو اسکولوں میں ہفتہ واری چھٹی جمعہ کو رہیگا۔اس سے واضح ہوتا ہے کہ ہندی اسکولوں میں سنیچر اور اردو اسکولوں میں جمعرات کے دن ہاف ٹائم اسکول چلیگا۔ چونکہ اس طرح کی روایت زمانہ قدیم سے چلی آ رہی ہے۔لھذا اردو ٹیچرس ایسوسی ایشن ویشالی محکمہ تعلیم سے مانگ کرتی ہے کہ ڈائریکٹر سیکنڈوں ایجوکیشن کے ذریعہ جاری شدہ لیٹر نمبر گیاپانک 1409 بتاریخ 6-8-2026 میں جزوی ترمیم کرتے ہوئے اردو اسکولوں اور مدرسوں میں جمعرات کو ہاف ٹائم 1بجے تک چلانے کا حکم جاری کیا جائے۔ اس موقع پر ضلع صدر محمد عظیم الدین انصاری،سکریٹری ڈاکٹر ذاکر حسین، محمد زاہد، کوثر پرویز خان وغیرہ ہم سمیت دیگر ٹیچرس موجود تھے۔ 
ساتھ میں تصویر ۔

Comments

Popular posts from this blog

The Robotics and AI Innovation Lab was inaugurated at Carmel Girls' Inter College.

नशा मुक्त भारत अभियान के तहत एक परिचर्चा का आयोजन किया गया।

जो सिफत बाप में होती है कमोबेश वही सिफत औलाद में पाई जाती है - मुफ्ती अकरम