عہدوں پر بھرتی کی منظوری دلانے پر ارجن بھاؤ کھوتکر کو ان کی رہائش گاہ پر مبارکباد

جالنہ: 
جالنہ شہر میونسپل کارپوریشن کے مختلف محکموں میں 993 عہدوں پر بھرتی کی منظوری حاصل ہونے پر جالنہ کے نوجوانوں کی ایک ٹیم نے رکنِ اسمبلی ارجن راؤ کھوتکر (ارجن بھاؤ) کی رہائش گاہ پر جاکر ان سے ملاقات کی اور انہیں دلی مبارکباد پیش کی۔
واضح رہے کہ جالنہ میونسپل کارپوریشن کے مختلف محکموں کے لیے 993 عہدوں کے ڈھانچے کو منظوری پہلے ہی حاصل ہوچکی تھی، تاہم ان عہدوں پر عملی طور پر بھرتی کے لیے رکنِ اسمبلی ارجن راؤ کھوتکر نے مسلسل پیروی کی۔ انہوں نے وزیر اعلیٰ دیویندر فڑنویس اور نائب وزرائے اعلیٰ ایکناتھ شندے اور سنیترہ پوار سے مسلسل رابطہ اور مطالبہ کرتے ہوئے جالنہ میونسپل کارپوریشن میں ان عہدوں پر باقاعدہ بھرتی کی منظوری حاصل کرنے میں اہم کردار ادا کیا۔
اسی سلسلے میں حکومت کی جانب سے جالنہ شہر میونسپل کارپوریشن سروس رولز 2026 کو منظوری دی گئی، جس کے بعد مختلف عہدوں پر قواعد و ضوابط کے مطابق بھرتی کی راہ ہموار ہوگئی ہے۔
اس اہم کامیابی پر مولانا شعیب ندوی، توصیف شیخ، شہباز خان، شیخ مجاہد (مجو)، سید مصدّق اور حافظ جنید پر مشتمل ٹیم نے ارجن بھاؤ کی رہائش گاہ پہنچ کر انہیں گلدستہ اور شال پیش کی اور اس نمایاں کامیابی پر دلی مبارکباد دی۔
اس موقع پر مولانا شعیب ندوی نے کہا کہ جالنہ میونسپل کارپوریشن میں 993 عہدوں پر بھرتی کی منظوری جالنہ شہر کے لیے ایک اہم اور خوش آئند فیصلہ ہے۔ اس سے میونسپل کارپوریشن کے مختلف محکموں کے انتظامی امور مزید مضبوط ہوں گے، شہریوں کے مسائل کے حل میں آسانی پیدا ہوگی اور شہر کے ترقیاتی کاموں کو بھی مزید رفتار ملے گی۔
ٹیم کے اراکین نے رکنِ اسمبلی ارجن راؤ کھوتکر (ارجن بھاؤ) کی مسلسل کوششوں اور جالنہ شہر کی ترقی کے لیے ان کی مؤثر پیروی کو سراہتے ہوئے کہا کہ یہ کامیابی عوامی مسائل کے حل اور شہر کی ترقی کے لیے ان کی سنجیدہ کوششوں کا نتیجہ ہے۔
آخر میں ٹیم نے ارجن بھاؤ کو اس اہم کامیابی پر ایک مرتبہ پھر دلی مبارکباد پیش کی اور جالنہ شہر کی ترقی کے لیے ان کی مزید کامیابیوں کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔ 

Comments

Popular posts from this blog

The Robotics and AI Innovation Lab was inaugurated at Carmel Girls' Inter College.

नशा मुक्त भारत अभियान के तहत एक परिचर्चा का आयोजन किया गया।

जो सिफत बाप में होती है कमोबेश वही सिफत औलाद में पाई जाती है - मुफ्ती अकरम