مولانا محمد قمر عالم ندوی کو ’’گلدستۂ قمر‘‘ کی اشاعت کے لیے اردو ڈائرکٹوریٹ کی جانب سے اعزازی سند و مالی امدادمحمد
حاجی پور/ پٹنہ
صوبہ بہار کے فعال و متحرک علمائے کرام میں نمایاں مقام رکھنے والے حضرت الحاج مولانا محمد قمر عالم ندوی زید مجدہ، استاذ مدرسہ احمدیہ ابابکرپور، ویشالی کو اردو ڈائرکٹوریٹ، محکمہ کابینہ سکریٹریٹ، حکومتِ بہار کی جانب سے ان کی منتخب اردو تصنیف ’’گلدستۂ قمر‘‘ کی اشاعت کے لیے اردو مسودہ اشاعتی امداد منصوبہ 2025-26ء کے تحت مالی امداد اور اعزازی سند سے نوازا گیا۔ یہ اعزاز دو روزہ جشنِ اردو پروگرام کے دوران 29 اگست 2026ء، بروز ہفتہ، منعقدہ تقریب میں پیش کیا گیا۔ مولانا محمد قمر عالم ندوی مدرسہ بورڈ سے منسلک تدریسی خدمات انجام دینے کے ساتھ ساتھ تصنیف و تالیف، اردو زبان و ادب اور سماجی و ملی سرگرمیوں میں بھی مسلسل فعال ہیں۔ آپ متعدد علمی و ادبی کتابوں کے مصنف ہیں اور مدرسہ حسینیہ، چھپرہ خرد کے ناظم کی حیثیت سے بھی تعلیمی و دینی خدمات انجام دے رہے ہیں۔
مولانا محمد قمر عالم ندوی کی اس علمی و ادبی کامیابی پر مختلف علمی، دینی، ادبی اور سماجی حلقوں کی جانب سے مبارک باد اور نیک خواہشات کا سلسلہ جاری ہے۔ اس موقع پر ڈاکٹر ذاکر حسین، ڈاکٹر محمد صباء الہدیٰ، مفسرِ قرآن مولانا سراج الہدیٰ ندوی ازہری، الحاج محمود عالم کلکتہ، پروفیسر راحت حسین، انوارالحسن وسطوی، پروفیسر توقیر سیفی، ماسٹر ظفر عالم شمسی، ماسٹر نسیم الہدیٰ، وِیشالی ضلع کے مشہور صحافی محمد شاہ نواز عطا، عاصم بھارتی، مولانا منور شمسی، ماسٹر محمد نواب، حضرت مولانا سید مظاہر عالم قمر شمسی، حضرت مفتی عبدالسلام قاسمی، قاری محمد تاج الدین عرفانی، ماسٹر کفیل احمد، فیروز احمد صدیقی دہلی، مفتی توقیر عالم قاسمی، قاری محمد اخلاق عرفانی، مولانا اعجاز کریم قاسمی، محمد معید اقبال پٹنہ، عتیق احمد، ڈاکٹر نورالسلام ندوی، ماسٹر الحاج نیاز احمد، مولانا تاج الہدیٰ رحمانی، ماسٹر محمد قیام الدین، مولانا معین الرشید ندوی،افروز عالم چکنصیر، مولانا قمر توحید ندوی، مفتی مکرم قاسمی، مولانا شمیم احمد شمسی،حافظ ثناء اللہ سیتا مڑھی، ماسٹر صدر عالم ندوی، مفتی مبین احمد دربھنگہ، مولانا نیاز احمد قاسمی، محمد خادم انصاری دہلی، حافظ توقیر عالم، قاری فرحان احمد عرفانی، مولانا عبداللہ قاسمی، پروفیسر شبنم صاحبہ، ماسٹر رضا الہدیٰ رحمانی،ولی حسن پٹنہ، الحاج شمس الحق،ماسٹر عبدالقادر،ماستر انتخاب عرف چاند بابو،احسان الحق تاجپور،مولان فیضان رضا قاسمی مدھوبنی،مولانا نظام الدین ندوی،توقیر عالم نظمی،ماسٹر کفیل احمد مظفرپور،نصر امام حاجی بور،حافظ عاصم ممبئی،ماسٹر عظیم الدین انصاری،ماسٹر آصف الدیںن،مولانا عبدالغنی مدھوبنی، محمود عالم مہوا، حافظ زبیر عالم ابابکرپوری، نسیم احمد سیہان، مولانا عبدالمالک پٹنہ، مولانا محمد وہاج الہدیٰ قاسمی اور دیگر متعدد شخصیات نے مولانا موصوف کو مبارک باد پیش کرتے ہوئے ان کے لیے نیک تمناؤں اور دعاؤں کا اظہار کیا۔ واضح رہے کہ مولانا محمد قمر عالم ندوی، حضرت مولانا الحاج عبدالقیوم شمسی سابق پرنسپل مدرسہ اسلامیہ اماموری، ویشالی کے بڑے صاحبزادے ہیں۔ انہوں نے دارالعلوم ندوۃ العلماء، لکھنؤ سے فراغت کے بعد مدرسہ عالیہ عرفانیہ، لکھنؤ میں تقریباً چار سال تدریسی خدمات انجام دیں۔ اپنی علمی، تدریسی، ادبی اور سماجی سرگرمیوں کے باعث آپ کے شاگردانِ علم کی ایک بڑی تعداد ملک و بیرونِ ملک مختلف شعبہ ہائے زندگی میں اپنی خدمات انجام دے رہی ہے۔
اہلِ علم و ادب نے امید ظاہر کی ہے کہ مولانا محمد قمر عالم ندوی کی تصنیف ’’گلدستۂ قمر‘‘ کی اشاعت اردو زبان و ادب کے فروغ اور نئی نسل میں علمی و ادبی ذوق کی آبیاری میں مفید ثابت ہوگی۔ دعا ہے کہ اللہ تعالیٰ مولانا موصوف کی علمی، دینی، ادبی اور سماجی خدمات کو شرفِ قبول عطا فرمائے اور انہیں مزید اخلاص و استقامت کے ساتھ خدمتِ دین و ملت اور خدمتِ اردو کی توفیق بخشے۔
ساتھ میں تصویر ۔
Comments
Post a Comment