بے خوف جرائم پیشوں نے سونا تاجر کو ماری گولی ماری، موت


محمد آصف عطا
حاجی پور‌/ پاتے پور 
 ضلع کے پاتے پور بلاک علاقہ واقع تیسی اوتا تھانہ علاقہ کے بندیا چوک پر دیر شام بے خوف جرائم پیشوں نے ایک سونا تاجر کو گولی مار کر ہلاک کر دیا۔ سونا تاجر اپنی دکان بند کرکے اپنے رہائش گاہ پر جا رہا تھا کہ سنسان راستے پر گھات لگائے جرائم پیشوں نے حملہ کر دیا اور گولی مار دی۔ ذرائع سے ملی اطلاع کے مطابق مہلوک کونا تاجر کی شناخت وشال کمار (22 سال) ابن وجے کمار ساہ باشندہ منیاری تھانہ منیاری ضلع مظفر پور کے طور پر کی گئی ہے ۔ جو بندیا چوک پر گزشتہ دس سالوں سے سونا چاندی کا دکان چلا رہا تھا اور اپنا رہائش گاہ جنداہا بازار میں رکھے ہوئے تھا۔ مہلوک کی شادی گزشتہ سال ہوئی تھی اور ابھی ایک ماہ کا بچہ ہے۔ گھر والوں نے مقامی کچھ لوگوں سے دشمنی کا شبہ ظاہر کیا ہے۔ پولیس نے موقع پر پہنچ کر حالات کا جائزہ لیا ہے اور تحقیقات شروع کر دیا ہے۔ بتایا جا رہا ہے کہ مہلوک کونا تاجر اپنے معمول کے مطابق دکان بند کرکے گھر جارہا تھا کہ اسے پہلے سے گھات لگائے جرائم پیشہ افراد نے نشانہ بنایا اور اس کے پاس موجود نقد رقم کی بیگ لوٹ لی اور گولی مار دی اور فرار ہو گئے۔ 112 ڈائل پولیس کو مقامی لوگوں نے بلایا اور اسے اسپتال بھیجا جہاں وہ دوران علاج جاں بحق ہو گیا ۔ خبر ملتے ہی گھر والے بھی اسپتال میں پہونچے اور  چیخ پکار مچ گیا۔ پولیس سپرنٹنڈنٹ جناب شبھانک مشرا نے معاملے میں جلد ہی انکشاف کی یقین دہانی کرائ ہے۔

Comments

Popular posts from this blog

The Robotics and AI Innovation Lab was inaugurated at Carmel Girls' Inter College.

नशा मुक्त भारत अभियान के तहत एक परिचर्चा का आयोजन किया गया।

जो सिफत बाप में होती है कमोबेश वही सिफत औलाद में पाई जाती है - मुफ्ती अकरम