رکشا بندھن کے مقدس موقع پر خواتین کی حفاظت کے لیے اہم پہل، ویشالی پولیس نے ابھیا بریگیڈ اور گڑوڑا ٹیم کا کیا آغاز

محمد آصف عطا
حاجی پور‌/ ویشالی 
 رکشا بندھن کے مقدس اور مبارک موقع پر ویشالی پولیس کی جانب سے خواتین اور بچیوں کی حفاظت، عزت اور مدد کو مزید مضبوط بنانے کی سمت میں ایک اہم پہل کی گئی ہے۔ اس موقع پر ابھیا بریگیڈ (پولیس دیدی) اور گڑوڑا ٹیم کا باضابطہ آغاز پولیس ڈپٹی سپرنٹنڈنٹ اور تھانہ انچارج، سائبر تھانہ ویشالی، محترمہ چاندنی سمن نے ہری جھنڈی دکھا کر کیا۔ ان خصوصی ٹیموں کا بنیادی مقصد خواتین اور بچیوں کو ایک محفوظ ماحول فراہم کرنا، ان کے مسائل میں فوری مدد اور بروقت کارروائی کو یقینی بنانا ہے۔ یہ ٹیمیں خواتین کی حفاظت اور بااختیار بنانے کے لیے فعال کردار ادا کریں گی۔ رکشا بندھن کے موقع پر ویشالی پولیس نے خواتین اور بچیوں کی حفاظت کے لیے اپنے عزم کو دہراتے ہوئے کہا کہ معاشرے میں ہر بہن خود کو محفوظ اور ہر بیٹی خود کو بااختیار محسوس کرے۔ ویشالی پولیس کا عزم — ہر بہن محفوظ، ہر بیٹی بااختیار۔
ساتھ میں تصویر ۔

Comments

Popular posts from this blog

The Robotics and AI Innovation Lab was inaugurated at Carmel Girls' Inter College.

नशा मुक्त भारत अभियान के तहत एक परिचर्चा का आयोजन किया गया।

जो सिफत बाप में होती है कमोबेश वही सिफत औलाद में पाई जाती है - मुफ्ती अकरम