جدیو پارٹی کے ریاستی صدر امیش کشواہا نےجنداہا بازار کے کشواہا چوک پر سڑک کی خستہ حالی اور پانی جمع ہونے کے مسئلہ کا لیا جائزہ


محمد آصف عطا
حاجی پور‌/ جنداہا
ضلع کے مہنار اسمبلی حلقہ کے تحت جنداہا بازار میں این ایچ-322 شاہراہ پر واقع کشواہا چوک کے قریب گزشتہ چند دنوں سے سڑک کے خستہ حال ہونے کے باعث پانی جمع ہونے کی صورتحال پیدا ہوگئی تھی۔ اس کے نتیجے میں مذکورہ راستے سے گزرنے والے عام لوگوں کو شدید پریشانی کا سامنا کرنا پڑ رہا تھا، جبکہ ٹریفک کی روانی بھی متاثر ہو رہی تھی۔ مسئلے کی اطلاع کے بعد جد یو پارٹی کے ریاستی صدر و ایم ایل اے جناب امیش کشواہا نے متعلقہ مقام کا معائنہ کیا گیا۔ اس موقع پر سرکل آفیسر، ایگزیکٹو آفیسر، NHAI کے جونیئر انجینئر، تھانہ انچارج سمیت دیگر متعلقہ افسران موجود تھے۔ افسران نے موقع پر پہنچ کر صورتحال کا جائزہ لیا اور سڑک و پانی جمع ہونے کے مسئلے کے بارے میں تفصیلی معلومات حاصل کیں۔ معائنے کے دوران موقع پر موجود افسران کو فوری طور پر پانی کی نکاسی کا مناسب انتظام یقینی بنانے اور خستہ حال سڑک کی مرمت کا کام جلد از جلد شروع کرانے کی ہدایت دی گئی، تاکہ عام لوگوں کو درپیش مشکلات کا فوری ازالہ کیا جا سکے اور آمدورفت کو معمول پر لایا جا سکے۔ اس موقع پر انہوں نے کہا کہ ہر مہنار واسی میرا خاندان ہے اور عوام کے مفادات سے بڑھ کر میرے لیے کچھ بھی نہیں ہے۔ مہنار کی ترقی اور علاقے کے لوگوں کے مسائل کے حل کے لیے مسلسل کام کرنے اور ہر ممکن تعاون فراہم کرنے کا عزم ظاہر کیا گیا۔ علاقہ مکینوں نے امید ظاہر کی ہے کہ افسران کی ہدایت کے بعد سڑک کی مرمت اور پانی کی نکاسی کا کام جلد مکمل ہوگا، جس سے لوگوں کو آمدورفت میں درپیش پریشانی سے راحت ملے گی۔ 
ساتھ میں تصویر۔

Comments

Popular posts from this blog

The Robotics and AI Innovation Lab was inaugurated at Carmel Girls' Inter College.

नशा मुक्त भारत अभियान के तहत एक परिचर्चा का आयोजन किया गया।

जो सिफत बाप में होती है कमोबेश वही सिफत औलाद में पाई जाती है - मुफ्ती अकरम