ٹائیگر میراتھن مقابلہ 2026 کا شاندار انعقاد
حاجی پور/ جنداہا
ویشالی ضلع کے معروف رنر اور ’’ٹائیگر‘‘ کے نام سے مشہور محمد پرویز عالم عرف ٹائیگر کی یاد میں ٹائیگر چوک کے نام سے منسوب کیے جانے کی مناسبت سے ٹائیگر میراتھن مقابلہ 2026 کا شاندار انعقاد جنداہا بلاک کے مان سنگھ پور بِجھرولی واقع ٹائیگر چوک پر کیا گیا۔ مقابلے کا افتتاح بہار حکومت کے وزیر لکھندر پاسوان نے کیا۔ ٹائیگر میراتھن مقابلے کا بنیادی مقصد ویشالی ضلع میں کھیلوں کی سرگرمیوں کو فروغ دینا اور نوجوانوں میں کھیلوں کے تئیں دلچسپی پیدا کرنا تھا۔ پروگرام کا باقاعدہ آغاز صبح 10 بجے غبارے چھوڑ کر، فیتہ کاٹ کر اور ترنگا دکھا کر کیا گیا۔ مقابلے میں مردوں کے لیے 3 کلومیٹر جبکہ خواتین کے لیے 2 کلومیٹر دوڑ کا انعقاد کیا گیا، جس میں پورے بہار سے آئے ہوئے کھلاڑیوں اور ایتھلیٹس نے بڑے جوش و خروش کے ساتھ حصہ لیا۔ وزیر لکھندر پاسوان نے ترنگا دکھا کر میراتھن دوڑ کو روانہ کیا۔ مردوں کے زمرے میں ارول ضلع کے سنجیت کمار نے پہلی پوزیشن حاصل کی، جبکہ خواتین کے زمرے میں کاجل کماری نے پہلی پوزیشن حاصل کی۔ اس موقع پر اوم پرکاش کشواہا، اجتماعی شادی کمیٹی کے صدر (سمستی پور)، اوم پرکاش کمار، ضلع کھیل افسر سمیت بھولا سنگھ، سریش کمار، امیت کمار، نشو کماری، محمد ظفر اقبال، فیض، سمن، اویناش، سروج، عبد المدینہ، عرفان رضا، سُبودھ، وویک، منجیش، وکاس اور بڑی تعداد میں مقامی دیہاتی موجود تھے۔
ساتھ میں تصویر ۔
Comments
Post a Comment