عبدالغفور مرحوم کی یاد میں منعقدہ کامیاب پروگرام پر پیش کیا مبارکباد : ضلع اردو ٹیچرس ایسوسی ایشن وِیشالی

محمد آصف عطا
حاجی پور‌ 
گزشتہ دن پٹنہ کے ہال میں ریاست بہار کے سابق وزیر اعلی جناب عبدالغفور کی یاد میں ایک پروگرام کا شاندار انعقاد کا سہرا عبدالغفور فاؤنڈیشن کے سرپرست جناب احمد اشفاق کریم اور فاؤنڈیشن کے صدر جناب محمد منہاج ڈھاکوی، سکریٹری جناب محمد رفیع و جملہ اراکین کے سر جاتا ہے۔ ان لوگوں نے جناب عبد الغفور کے یاد میں پروگرام کا انعقاد کر سابقہ تاریخ کو رقم کرنے کا کام کیا ہے ۔ مندرجہ بالا باتیں ضلع اردو ٹیچرس ایسوسی ایشن وِیشالی کے صدر جناب محمد عظیم الدین انصاری، رکن جناب محمد شاہ نواز عطا، خازن عبدالقادر بہاری نے اپنے اپنے پریس بیان جاری کر کہا کہ اپنے زمانہ طالب علمی میں جناب عبد الغفور کا نام جس انداز سے سننے کو ملتا تھا مذکورہ پروگرام میں ان کی خدمات، ان کی انسانی دوستی، جزبہ حب الوطنی، ان کی تعلیم اور بیش بہا خدمات کے حوالے سے جو معلومات حاصل ہوئ ہے یہ قابل تعریف اور قابل تقلید ہے۔ نئی نسل خصوصاً طالب علموں کو مرحوم عبدالغفور سابق وزیر اعلی بہار کی حیات و خدمات سے سبق لینے کی ضرورت ہے تا کہ ایک اچھا شہری اور معاشرے کی اصلاح بہبود کے تئیں جزبہ ایثار و قربانی پیدا ہو۔ موجودہ وقت اور حالات میں اس کی نہایت ضرورت ہے۔ اس پروگرام کامیاب انعقاد پر 15 نکاتی مطالبات رکھے گئے ہیں یہ سب مطالبات صحیح اور درست ہیں۔ حکومت بہار کے وزیر محکمہ دیہی ترقیات اور اصلاحات و تعلقات عامہ جناب شرون کمار نے یقین دہانی کرائ ہے۔ امید قوی ہے کہ یہ سب مطالبات پورے ہونگے۔ اس کامیاب پروگرام کے کامیاب انعقاد عبدالغفور میموریل فاؤنڈیشن کے سرپرست اعلیٰ، کٹیہار میڈیکل کالج و اسپتال کے چیئرمین اور سابق رکن پارلیمنٹ ڈاکٹر احمد اشفاق کریم اور فاؤنڈیشن کے صدر منہاج ڈھاکوی، سکریٹری محمد رفیع و جملہ اراکین کو دل کی عمیق گہرائیوں سے مبارکباد پیش کی ہے۔
ساتھ میں تصویر ۔

Comments

Popular posts from this blog

The Robotics and AI Innovation Lab was inaugurated at Carmel Girls' Inter College.

नशा मुक्त भारत अभियान के तहत एक परिचर्चा का आयोजन किया गया।

जो सिफत बाप में होती है कमोबेश वही सिफत औलाद में पाई जाती है - मुफ्ती अकरम