بہار اسٹیٹ اردو ٹیچرس ایسو سی ایشن کا ضلعی تنظیم کی تشکیل
مدھوبنی محمد سالم آزاد
اس وقت اردو اساتذہ کے ساتھ آرہے مسائل اور
مادری زبانِ اردو کے فروغ اور اساتذۂ اردو کے مسائل کے حل کے لیے اہم نشست مادری زبانِ اردو کے فروغ، اساتذۂ اردو کے مسائل کے حل اوراس وقت کا سب سے بڑا مسئلہ (31/03/2015 کے بعد بحال اردو اساتذہ بڑا مسئلہ ) آئندہ کی حکمتِ عملی طے کرنے کے سلسلے میں آج مدرسہ اسلامیہ، ضلع مدھوبنی میں ایک اہم نشست منعقد ہوئی۔ یہ نشست بہار اسٹیٹ اردو ٹیچر ایسوسی ایشن کے بینر تلے ضلع مدھوبنی کے مختلف علاقوں سے تشریف لائے اساتذۂ اردو کی موجودگی میں منعقد کی گئی۔
اس اہم نشست کی دعوت جناب عظیم اللہ صاحب، جناب حافظ عبداللہ صاحب اور سرپرستِ اعلیٰ جناب ذاکر بھائی صاحب کی جانب سے دی گئی تھی۔ نشست میں ضلع کے مختلف مقامات سے بڑی تعداد میں اساتذۂ اردو نے شرکت کی اور موجودہ حالات، اساتذہ کے مسائل اور آئندہ کی حکمتِ عملی کے سلسلے میں اپنی اپنی آراء پیش کیں۔
میٹنگ میں تمام اساتذۂ کرام کی رائے لینے کے بعد مختصراً یہ بات سامنے آئی کہ ایک دو دن انتظار کیا جائے، کیونکہ بہار اسٹیٹ اردو ٹیچر ایسوسی ایشن کے ریاستی سطح کے ذمہ داران کل ڈائریکٹر، پرائمری ایجوکیشن سے ملاقات کے لیے جا رہے ہیں۔ اس ملاقات کے بعد جو فیصلہ اور پیش رفت سامنے آئے گی، اس کی روشنی میں آئندہ کی کارروائی طے کی جائے گی۔ اس سلسلے میں دوبارہ ضلع سطح پر ایک اہم میٹنگ طلب کی جائے گی، جس میں آئندہ کا لائحۂ عمل باہمی مشاورت سے طے کیا جائے گا۔
ضلع مدھوبنی میں اساتذۂ اردو کی نئی تنظیم کا قیام
نشست کے دوران ایک اور اہم ضرورت بھی شدت کے ساتھ محسوس کی گئی کہ ضلع مدھوبنی میں اساتذۂ اردو کی کوئی باقاعدہ ضلع سطح کی تنظیم موجود نہیں ہے، جس کے پلیٹ فارم سے اساتذۂ اردو متحد ہوکر اپنے جائز مسائل کو مؤثر انداز میں پیش کرسکیں، ضلع کے مختلف سرکاری دفاتر اور متعلقہ حکام کے سامنے اردو کی نمائندگی کرسکیں اور اردو زبان کے تئیں بیداری و شعور پیدا کرنے کے لیے منظم انداز میں کام کیا جاسکے۔
اسی ضرورت کو محسوس کرتے ہوئے باہمی مشاورت اور اتفاقِ رائے سے مدھوبنی ضلع سطح پر اساتذۂ اردو کی ایک تنظیم تشکیل دی گئی، جس میں درج ذیل ذمہ داران کا انتخاب عمل میں آیا:
سرپرست اعلی: *جناب محمد ذاکر حسین صاحب*
صدرِ اعلیٰ: *جناب محمد عبداللہ صاحب*
سکریٹری: *جناب محمد توصیف عالم صاحب*
نائب صدر: *جناب آصف امام صاحب*
نائب صدر: *جناب عظمت اللہ صاحب*
نائب سکریٹری: *جناب جابر صاحب*
نائب سکریٹری: *جناب فوزان صاحب*
نائب سیکریٹری: *جناب سعداللہ صاحب*
خازن : جناب *محمد نور اللہ*محمد شکیل انصاری*
میڈیا انچارج: جناب *عظیم اللہ صاحب*
ترجمان: *جناب عمادالدین صاحب*
یہ تنظیم ضلع مدھوبنی میں اساتذۂ اردو کے اتحاد، ان کے جائز حقوق و مسائل کی نمائندگی، اردو زبان کے فروغ اور اردو کے تئیں عوامی و تعلیمی سطح پر بیداری پیدا کرنے کے لیے ایک مشترکہ پلیٹ فارم کے طور پر کام کرے گی۔
نشست کے اختتام پر اس عزم کا اظہار کیا گیا کہ تمام اساتذۂ اردو اتحاد، اتفاق اور باہمی مشاورت کے ساتھ اردو کی ترقی اور اساتذہ کے جائز مسائل کے حل کے لیے مثبت اور مؤثر جدوجہد جاری رکھیں گے۔
اللہ تعالیٰ اس اتحاد و اتفاق کو کامیابی عطا فرمائے اور اردو زبان و ادب کی خدمت کے لیے اسے مؤثر ذریعہ بنائے۔ آمین۔
Comments
Post a Comment